Death is Fact

 

Death is Fact


           اَيۡنَ مَا تَكُوۡنُوۡا يُدۡرِكْكُّمُ الۡمَوۡتُ وَلَوۡ كُنۡتُمۡ فِىۡ بُرُوۡجٍ مُّشَيَّدَةٍ‌

Wherever you might be, death will overtake you even though you be in massive towers. [4:78]

           جہاں بھی تم ہو موت بہرحال تمہیں آکر رہے گی خواہ تم کیسی ہی مضبوط عمارتوں میں ہو

 

Bruj is the plural of constellation. In its early sense it was used for something prominent and conspicuous, but later it became known for tall buildings and forts. Along with this, it contains both the meanings of height and stability.

Allah has clearly stated the cause of the fear of death of these hypocrites and has also explained the belief which is the only cure for this fear. He said that there is no escape from death for anyone, the time, the place and the form in which it is written will keep coming. It is futile to fear and run away from reason. A man should fulfill his duty with determination and courage when it comes and leave the issue of death to God. It is not permissible for a man to avoid measures and precautions because he does not have the right to tempt God, but at the same time it is not permissible for him to think that One can save oneself from death by measures.

Then he also pointed to another stupidity of the hypocrites, which had a big hand in the upbringing of their cowardice, that is, the soft and warm conditions that were happening during this conflict between right and wrong, they were all of God's will. They did not understand it from God's side, rather they considered success from God. (Thus it has been said in Surah Aal Imran that the hypocrites tried to put all the responsibility of the defeat of Uhud on the Prophet that this defeat happened due to his carelessness) from this it is clear that this People did not believe that only God is in charge of the universe, nor did they believe that every work of the Messenger was under God's order. Apparently, they used to acknowledge your prophethood, but inwardly they had the same idea that you do all the work with your own opinion and plan. In order to refute this delusion of theirs, the Prophet was instructed to make it clear to them that success or failure, sorrow or suffering, none of them is from me, but everything is from Allah. It is also because I do not do anything without the command of God and also because the real purpose of this universe is Allah alone. Without his guidance, no one can suffer or prosper in this world. (Taddabur ul Quran)

 

 

بروج، برج کی جمع ہے۔ اپنے ابتدائی مفہوم میں تو یہ کسی نمایاں اور واضح چیز کے لیے استعمال ہوا، لیکن پھر یہ بلند عمارتوں اور قلعوں کے لیے معروف ہوگیا۔ اس کے ساتھ مشیدۃ کی صفت بلندی اور استحکام دونوں مفہوموں پر مشتمل ہے۔

اب یہ ان منافقین کے خوفِ موت کی علت بھی واضح فرمائی ہے اور اس عقیدے کو بھی بیان فرمایا ہے جو اس خوف کا واحد علاج ہے۔ فرمایا کہ موت سے کسی کے لیے مفر نہیں ہے، جس کی مت جس گھڑی، جس مقام اور جس شکل میں لکھی ہے وہ آکے رہے گی، آدمی مضبوط سے مضبوط قلعوں کے اندر چھپ کے بیٹھے وہاں بھی موت اس کو ڈھونڈھ لے گی، اس وجہ سے اس سے ڈرنا اور بھاگنا بےسود ہے۔ آدمی پر جو فرض جس وقت عاید ہوتا ہے اس کو عزم و ہمت سے ادا کرے اور موت کے مسئلے کو خدا پر چھوڑے۔ آدمی کے لیے یہ بات تو جائز نہیں ہے کہ وہ تدابیر اور احتیاطوں سے گریز اختیار کرے اس لیے کہ اس کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ خدا کو آزمائے، لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی جائز نہیں ہے کہ وہ یہ گمان رکھے کہ وہ اپنی تدابیر سے اپنے آپ کو موت سے بچا سکتا ہے۔

پھر منافقین کی ایک اور حماقت کی طرف بھی اشارہ فرمایا جس کو ان کی اس بزدلی کی پرورش میں بڑا دخل تھا وہ یہ کہ حق و باطل کی اس کشمکش کے دوران میں جو نرم و گرم حالات پیش آ رہے تھے وہ ان سب کو خدا کی طرف سے نہیں سمجھتے تھے بلکہ کامیابیوں کو تو خدا کی طرف سے سمجھتے، لیکن کوئی مشکل یا کوئی آزمائش پیش آجائے تو اسے پیغمبر کی بےتدبیری پر محمول کرتے کہ یہ مدبر لیڈر نہیں ہیں اس وجہ سے غلط اندازے اور غلط فیصلے کرتے ہیں جس کے نتائج غلط نکلتے ہیں (چنانچہ سورة آل عمران میں یہ بات گزر چکی ہے کہ منافقین نے احد کی شکست کی ساری ذمہ داری آنحضرت ﷺ پر ڈالنے کی کوشش کی کہ انہی کی بےتدبیری سے یہ شکست پیش آئی) اس سے یہ بات صاف نکلتی ہے کہ یہ لوگ نہ تو یہ مانتے تھے کہ کائنات میں صرف خدا ہی کی مشیت کار فرما ہے اور نہ یہ مانتے تھے کہ رسول کا ہر کام خدا کے حکم کے تحت ہوتا ہے۔ بظاہر تو آپ کی رسالت کا اقرار کرتے لیکن باطن میں ان کے یہی خیال چھپا ہوا تھا کہ آپ سارے کام اپنی رائے اور تدبیر سے کرتے ہیں۔ ان کے اس واہمے کی تردید کے لیے پیغمبر ﷺ کو ہدایت فرمائی گئی کہ ان پر واضح فرما دیجیے کہ کامیابی ہو یا ناکامی، دکھ ہو یا سکھ، ان میں سے کوئی چیز بھی میری طرف سے نہیں ہے بلکہ سب کچھ اللہ ہی کی طرف سے ہے اس لیے بھی کہ میں کوئی کام خدا کے حکم کے بغیر نہیں کرتا اور اس لیے بھی کہ مصرف حقیقی اس کائنات کا اللہ وحدہ لاشریک لہ ہی ہے۔ اس کی مشیت کے بغیر نہ اس دنیا میں کسی کو دکھ پہنچ سکتا ہے نہ سکھ۔ لیکن ان لوگوں کو حال تو یہ ہے کہ کسی بات کو سمجھنے کے پاس ہی نہیں پھٹکتے۔

 

Comments