Sharing resources to Allah
and Other Deities
•
وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الۡحَـرۡثِ
وَالۡاَنۡعَامِ نَصِيۡبًا فَقَالُوۡا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعۡمِهِمۡ وَهٰذَا لِشُرَكَآئِنَا
ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآئِهِمۡ فَلَا يَصِلُ اِلَى اللّٰهِ ۚ وَمَا كَانَ لِلّٰهِ
فَهُوَ يَصِلُ اِلٰى شُرَكَآئِهِمۡ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ ۞
ان لوگوں نے اللہ کے لیے خود اُسی کی پیدا کی ہوئی کھیتیوں اور
مویشیوں میں سے ایک حصّہ مقرر کیا ہے اور کہتے ہیں یہ اللہ کے لیے ہے، بزعمِ خود، اور
یہ ہمارے ٹھیراے ہوئے شریکوں کے لیے۔ پھر جو حصّہ ان کے ٹھیرائے ہوے شریکوں کے لیے
ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچتا مگر جو اللہ کے لیے ہے وہ ان کے شریکوں کو پہنچ جاتا
ہے۔ __کیسے بُرے فیصلے کرتے ہیں یہ لوگ-
• And the polytheists assign to Allah
from that which He created of crops and livestock a share and say, “This is for
Allah,” by their claim, “and this is for our partners [associated with Him].”
But what is for their “partners” does not reach Allah, while what is for Allah
– this reaches their “partners.” Evil is that which they rule. 6:136
It was the custom of the Arabs that they used to spend a
part of what they produced from agriculture and gardens and trades for Allah
and a part for their idols. They used to
spend part of the name of the idols on the priests and guardians of the idols.
First of all, this
cruelty was not less that when all things were created, God Almighty said and
He gave the produce of everything, then He made the idols share in the things
He gave. If something was lacking, they
would put it on Allah's share by saying that Allah is Most Gracious, He is not
in need of our things, and they would fulfill the share of the idols, and also
the share of their own use, and sometimes it would happen that If something from the share of the idols or
from one's own share fell into the share of Allah, then it was taken out of it
to calculate it, and if the case ever turned out to be the opposite, something
from the share of Allah fell into the share of one's own share or the share of
the idols. If they fell, they would let
him stay there and say that Allah is rich, even if some of his share is
reduced, there is no harm. How bad and
shameful is this decision of these people - that the One who created them and
all their things, first made others share it with them, then transferred their
share to the other side under various pretexts -
In addition, there is
a refreshing lesson for those Muslims who divide the life given by Allah and
the full energy of his spared limbs and parts in different parts, a part of
life and time belongs to Allah and His.
reserved for worship, although the truth was that all the times and
moments of the age were devoted to worshiping and obeying Him, they took some
time out of it for themselves for human needs and compulsions, and the
right So it is that even then he would
not be grateful, but here our situation is that even if we set aside some time
for remembering and worshiping Allah out of the twenty-four hours of the day
and night, when a need arises. There is
no hindrance in his business, nor in the hours of rest, all the cold falls on
the time that was fixed for prayer, recitation or worship, if any work occurs,
or if illness or any other need arises.
First of all, it affects the time that we had reserved for remembrance
of Allah or worship, how wrong and how ungrateful and wrongful it is, may Allah
protect us and all Muslims from it.
عرب کی عادت یہ تھی
کہ کھیتی اور باغات سے نیز تجارتوں سے جو کچھ پیداوار ہوتی تھی، اس میں سے ایک حصہ
اللہ کے لئے اور ایک حصہ اپنے بتوں کے لئے نکالا کرتے تھے، اللہ کے نام کا حصہ غرباء
و فقراء و مساکین پر خرچ کرتے اور بتوں کے نام کا حصہ بت خانہ کے پجاریوں اور نگہبانوں
پر صرف کیا کرتے تھے۔
اول تو یہی ظلم کم نہ
تھا کہ ساری چیزیں پیدا تو خدا تعالیٰ نے فرمائی اور ہر چیز کی پیداوار اس نے عطا فرمائیں،
پھر اس کی دی ہوئی چیزوں میں بتوں کو شریک کردیا، اس پر مزید ستم برستم یہ تھا کہ اگر
کبھی پیداوار میں کچھ کمی آجائے تو اس کمی کو اللہ کے حصہ پر یہ کہہ کر ڈال دیتے کہ
اللہ تعالیٰ تو مستغنی ہے وہ ہماری چیزوں کا محتاج نہیں، اور بتوں کا حصہ بھی پورا
کرلیتے، اور خود اپنے استعمال کا حصہ بھی، اور کبھی ایسا ہوتا کہ بتوں کے حصہ میں سے
یا اپنے حصہ میں سے کوئی چیز اللہ کے حصہ میں پڑجاتی تو اس کو حساب کرنے کے لئے اس
میں سے نکال لیتے تھے اور اگر کبھی معاملہ برعکس ہوجائے کہ اللہ کے حصہ میں کوئی چیز
اپنے حصہ یا بتوں کے حصہ میں پڑجائے تو اس کو وہیں رہنے دیتے اور یہ کہتے کہ اللہ تعالیٰ
تو غنی ہے اس کے حصہ میں سے کچھ کم بھی ہوجائے تو حرج نہیں قرآن کریم نے ان کی اس گمراہی
اور غلط کاری کو ذکر کرکے فرمایا _سَاۗءَ
مَا يَحْكُمُوْنَ_ ، یعنی ان لوگوں کا یہ فیصلہ کس قدر برا اور بھونڈا ہے کہ جس نے
ان کو اور ان کی ساری چیزوں کو پیدا کیا، اول تو اس کے ساتھ دوسروں کو شریک کردیا،
پھر اس کے حصہ کو بھی دوسری طرف مختلف بہانوں سے منتقل کردیا-
اس کے ضمن میں ان مسلمانوں
کے لئے بھی ایک تازیانہ عبرت ہے جو اللہ کی دی ہوئی زندگانی اور اس کے بخشے ہوئے اعضاء
وجوارح کی پوری توانائی کو مختلف حصوں میں بانٹتے ہیں، عمر اور وقت کا ایک حصہ اللہ
اور اس کی عبادت کے لئے مخصوص کرتے ہیں، حالانکہ حق تو اس کا یہ تھا کہ عمر کے سارے
اوقات اور لمحات اسی کی عبادت اور اطاعت کے لئے وقف ہوتے، انسانی ضرورتوں اور مجبوریوں
کے لئے اس میں سے کوئی وقت اپنے لئے بھی نکال لیتے، اور حق تو یہ ہے کہ پھر بھی اس
کا حق شکر ادا نہ ہوتا، مگر یہاں تو حالت ہماری یہ ہے کہ دن رات کے چوبیس گھنٹوں میں
سے اگر ہم کوئی وقت اللہ کی یاد اور عبادت کے لئے مقرر بھی کرلیتے ہیں تو جب کوئی ضرورت
پیش آتی ہے اس میں نہ اپنے کاروبار میں کوئی حرج ڈالا جاتا ہے، نہ آرام کے اوقات میں،
سارا نزلہ اس وقت پر پڑتا ہے جو نماز، تلاوت یا عبادت کے لئے مقرر کیا تھا، کوئی کام
پیش آوے، یا بیماری یا کوئی دوسری ضرورت تو سب سے پہلے اس کا اثر اس وقت پر پڑتا ہے
جو ہم نے ذکر اللہ یا عبادت کے لئے مخصوص کیا تھا، یہ کیسا غلط اور کتنی ناشکری اور
حق تلفی ہے، اللہ تعالیٰ ہم کو اور سب مسلمانوں کو اس سے محفوظ رکھیں۔
Comments
Post a Comment