Be Torch Bearer Of Justice
یہ ایت اللہ کے دست قدرت کی تربیت کا ایک نمونہ ہے جس نے انسان کو پیدا کیا اس نے نفس انسان کا علاج بھی رکھا۔
اللہ کو معلوم ہے کہ انسان میں کیا کیا کمزوریاں ہیں اس کے جذبات رشتےدار، کمزور اور مالداروں کے لیے کیسے ہیں کن کو نظر انداز کرنا انسان کو مشکل ہوتا ہے۔
انصاف اور سچی گواہی تقوی کی روح ہے۔ مومن کا تعلق عدل اور قسط کے ساتھ ہونا چاہیے نہ کہ رشتےداروں سے۔ عدل قائم کرنے والوں کو اللہ کے گواہ کہا گیا ہے۔اور ایمان والوں کو اس عظیم کام کا سپاہی بنایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کوشش ہونی چاہیے جانوں کی قربانی اور ایثار ہونا چاہیے تب جا کر عدل قائم ہوگا۔
ظالم کو ظلم سے روکنے اور مظلوم کا حق دلوانے شہادت دینا عدل ہے۔
قسط کے معنی ہیں صاحب حق کا حق ادا کیا جائے، اسمیں اللہ اور بندوں کے حقوق بھی شامل ہے۔
عدل میں رکاوٹ دو چیزیں ڈالتی ہیں
🕯️ ایک کسی سے محبت اور دوستی
🕯️ دوسری کسی سے دشمنی اور عداوت۔ یہ چیزیں مسلمان کو عدل سے ہٹا کر ظلم میں مبتلا نہ کریں۔
نظام قسط کو بگاڑنے کے دو صورتیں ہیں
🕯️ایک اس کو مسخ کرنا ہے جیسے یہودیوں نے کیا۔
🕯️دوسرا اس کو کوئی اہمیت ہی نہ دینا۔
ان دونوں میں سے کوئی بھی جرم کرے گا اللہ کو اس کی خبر ہے اور اس کی وہ سزا دے گا۔
صرف دوسروں ہی سے اس کا مطالبہ نہیں بلکہ ہر شخص سب سے پہلے اپنے نفس سے یہ مطالبہ کرے۔
جن کو سزا سے بچانے کے لیے تم غلط گواہی دیتے ہو اللہ ان پر تم سے زیادہ مہربان اور ہمدرد ہیں۔ اللہ سے بڑھ کر اس کے بندوں کا خیر خواہ اور کون ہو سکتا ہے۔ اپنے نفس کی اور ضعیف و عارضی مصلحت کا خیال نہ کرو بلکہ عدل کر جاؤ اپنے۔ اور کسی کے برے میں آکر اپنا برا نہ کرو۔ اور گواہی دینے سے کنارہ کش نہ بنو۔ اللہ کو ہر چیز کا علم ہے وہ ضرور غلطی کی سزا دے گا۔
آدم علیہ السلام سے لے کر جو انبیاء آئے اور کتابوں کو بھیجا گیا، انکا اصل مقصد عدل قائم کرنا ہے۔اس کے بھیجے ہوئے قوانین پر عمل کرنے سے یہ فاسد دنیا جنت سے پہلے نقد جنت میں تبدیل ہوتی ہیں۔
جب قانون کا احترام اپنے گھروں کے بند کمروں میں اور رات کی تاریکیوں میں کیا گیا تو ہر مسلم اور غیر مسلم شاہد ہے اور ماننے پر مجبور ہوا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ ایک ہی گھاٹ سے شیر اور بکری پانی پیتے ہوئے نظر آئے۔
عدل کرنا صرف حکومت کا کام نہیں۔حکام عوام دونوں کو اخلاص کی دعوت دی گئی۔ ہر شخص اپنے دائرے اختیار میں انصاف کو اپنا شعار بنائیں۔حکومت کو ایک درجہ حاصل ہے کیونکہ اگر کوئی شخص نہ خود اور نہ دوسروں کو انصاف کرنے دیں حکومت ہی اقتدار کے زور سے اسے سزا دے سکتی ہے۔ سورہ حدید میں ایا ہے جنہیں نصیحت کافی نہ ہو انہیں زنجیروں اور دوسرے ہتھیاروں سے مرعوب کیا جائے۔
آج قانون سازی اسمبلیاں لاکھوں قائم ہیں جن پر کروڑوں روپیہ خرچ کیا جاتا ہے۔ الیکشن کے لیے ساری دنیا ہل جاتی ہیں۔ پھر بڑی احتیاط سے قانون بنایا جاتا ہے۔ پھر اس بھاونرے سے باہر آکر دیکھتے ہیں تو لوگ حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں اور خود انصاف پر قائم ہونے تیار نہیں۔
1857 میں جوں جوں قانون سازی بڑھی، عوام کی مرضی کی نمائش بڑھی، قانون نافذ کے لیے مشینری پولیس بڑھی اور ساتھ ساتھ جرائم بڑھے اور لوگ اپنے رب سے ملے قانون سے ہٹ کر انسانی قانون سے بیزار آکر انصاف سے دور چلے اور بد امنی بڑھتی چلی۔
اللہ کی سلطنت اور اس کی قوت اس کے سامنے حاضری جزا و سزا کا تصور ہی آج سے ڈیڑھ سو سال پہلے دنیا کو امن و سکون بخشا تھا اور اسے نظر انداز کر کے آسمان سے باتیں کرنے والی دنیا امن سے محروم ہے۔
روشن خیال دنیا سن لیں کہ سائنس کی ترقی سے آسمانوں اور سمندروں کی سیر کی جا سکتی ہے لیکن امن صرف محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اخرت میں اللہ کے سامنے جواب دہی سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔
قیام امن عقیدہ اخرت اور اللہ کے سامنے جواب دہی کے احساس سے حاصل ہوتا ہے عوام یہ کہہ کر آزاد نہیں ہو سکتی کہ یہ حکومت کا کام ہے بلکہ عدل کرنا ہر نفس پر لاگو ہوتا ہیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ ابن رواح رضی اللہ تعالی عنہ کو خیبر کی زمین اور باغوں کا اندازہ لگانے بھیجا اُنہوں نے آپ رضی اللہ کو رشوت دینی چاہئے کہ مقدار کم بتائیں آپ رضی اللہ نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مخلوق میں عزیز تر ہیں اور تم کتوں سے بدتر ہو نبى صلى الله عليه وسلم کی محبت اور تمہاری عداوت میں یہ ناممکن ہے کہ میں انصاف سے ہٹ جاؤں ۔یہ سن کر یہودیوں نے کہا اسی عدل سے زمین اور آسمان قائم ہے۔(تفسیر ابن کثیر)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ ایک مخزومیہ عورت نے چوری کی تو قریش کو بڑی فکر ہوئی۔ لوگوں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہیتے ہونے پر سفارش کے لیے بھیجا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اے اسامہ رضی اللہ تعالی عنہ تم اللہ کے حدود کے معاملے میں سفارش کرنے ائے ہو۔ اور پھر خطبے میں فرمایا! لوگوں تم سے پہلی قوموں کو اسی چیز نے تباہ کیا کوئی معزز شخص چوری کرتا تو چھوڑ دیتے کوئی معمولی شخص چوری کرتا تو حد جاری کرتے۔ اللہ کے قسم، میں ایسا نہیں کروں گا۔ میں تو فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم چوری کرے اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔(متفق علیہ)
This verse is an epitome for training of the power of Allah. Who created the human,also knows treatment of their soul.
Allah knows what weaknesses a person has, how his feelings are towards relatives, the weak and the rich, what is difficult for a person to ignore.
Justice and true testimony are the spirit of piety. A believer should be related to justice and fairness and not to relatives. Those who establish justice have been called the witnesses of Allah. And the believers have been made soldiers of this great work. For this purpose, efforts should be made to sacrifice lives and money. Then justice will be established.
To stop the oppressor from oppression and to give justice to the oppressed is called JUSTICE.
The meaning of قسط is that the right of the owner should be paid, it includes right of Allah and the rights of the servants.
Two things obstruct justice
🕯️ Love and friendship with someone
🕯️ Enmity and hatred with someone.
These things should not divert a Muslim from justice.
There are two ways to distort the system of قسط
🕯️One is to distort it as the Jews did.
🕯️Second, not to give it any importance.
Whoever commits any of these two crime, Allah is aware of them and He will punish him for it.
Not only to demand justice from others, but one should practice it first.
Allah is more Merciful to those whom you bear false witness to save from punishment. Who can be more benevolent to His servants than Allah? Besides our weak Logics We have to be Just as Allah commands. And also don't shy away from witnessing. Allah knows all things and He will surely punish wrongdoing.
From Adam (peace be upon him), the prophets who came and the books were sent, their main purpose is to establish justice. By following the laws sent by Allah, this corrupt world is transformed into a paradise before paradise.
When the law was respected in the closed rooms of their homes and in the dark of night, every Muslim and non-Muslim witnessed that Islam is the religion of peace. A lion and a goat were seen drinking water from the same pond.
Doing justice is not only the work of the government. Both the authorities and the people were invited to be sincere. Every person has to be just in his limits.
The government has a status above because if a person does not allow justice for himself or others, the government can punish him by force of power. It is mentioned in Surah Al-Hadid that those who do not care advice should be beaten with chains and other weapons.
Today, there are lakhs of Legislative Assemblies on which crores of rupees are spent. The whole world shakes for the election. Then the law is carefully made. Then out of this box it is seen that people demand justice from the government and are not ready to stand on justice themselves.
In 1857, as legislation increased, the will of the people became more visible, the machinery for enforcing the law increased, the police increased, and crime increased, and the people did not agree to new laws beside the law of religion and started moving away from justice.
150 years ago The power and kingdom of Allah, accountablity on day of judgement, the concept of reward and punishment gave peace and tranquility to the world. The world with peak technology ignores the commands of Allah and has no peace.
Let the enlightened world hear that with the development of science, the skies and seas can be explored, but peace can only be established through the teachings of Muhammad Arabi ﷺ and accountability to Allah in the Hereafter.
The establishment of peace comes from the belief in the hereafter and the sense of accountability to Allah.
The Prophet ﷺ sent Abdullah Ibn Rawah (RA) to assess the land and gardens of Khyber. Jews bribed him. Heرض said, "The Prophet ﷺ is dearest to me among all creatures, and you are worse than dogs. In the love of the Prophet ﷺ and your enmity, it is impossible for me to deviate from justice." Hearing this, the Jews said, "The earth and the heavens are established by this justice." (Tafseer Ibn Katheer)
Hazrat Aisha رض narrated that a Makhzoomiya woman stole and the Quraysh became worried. The people sent Hazrat Osama bin Zayd (RA) to ask for the favor of the Prophet ﷺ. The Prophet (ﷺ) said! O Osamaرض! you have come to intercede in the matter of the boundaries of Allah. And then said in the sermon! People, the earlier nations were destroyed by the same thing. A respectable person would have stolen they pardoned him, if layman had stolen he was punished. By Allah, I will not do that. I would have cut off Fatima bint Muhammad's ﷺhand if she had stolen.
Comments
Post a Comment