Siding with Dishonest

Siding with Dishonest


اس آیت میں خطاب نبیﷺ سے ہیں اور عتاب ان مسلمانوں سے جو منافقوں کی حمایت کر رہے تھے۔ قرآن میں نبیﷺ سے اس طرح خطاب امت کے وکیل ہونے کی حیثیت سے کیا جاتا ہے اور اس لیے کہ اللہ جنہیں لائق خطاب نہیں سمجھتا۔
اس آیت کی تفسیر ترمذی میں پوری تفصیل کے ساتھ ائی ہے کہ ایک چوری کا واقعہ بنو ابرق کے قبیلے کا ایک شخص بشیر نے انصار کی ذرہ چرا لی اور اسے یہود کے ہاں رکھ دیا انصار نے نبیﷺ سے بشير کی شکایت کی لیکن اس کے قبیلے کے لوگوں نے یہود ہی پر الزام لگایا قریب تھا کہ نبیﷺ یہودی کے خلاف فیصلہ صادر فرماتے اللہ نے ساری حقیقت کھول دی۔ نبیﷺ عالم الغیب نہیں تھے ورنہ اللہ تعالی یہ نہ فرماتا آپ ان خائنو کی حمايت نہ کریں۔ اور مسلمانوں کو تنبیہ کی گئی کہ غلطی کی حمایت نہ کریں۔ مسلمانوں میں سے کئی لوگ طبیعت کی نرمی کی بنا منافقوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے تھے جب قرآن کسی کے لیے سخت کہا ہو اس کی حمایت کرنا نفاق کی پرورش کرنے کے ہم معنی ہیں اللہ نے سب سے پہلے نبیﷺ کو اس کی تاکید کی پھر مسلمانوں کو تنبیہ کی کہ صحیح طریقہ یہ نہیں کہ اپنے گناہ دوسروں پر تھوپے بلکہ استغفار کریں۔ اس کے برعکس منافق غلطی تسلیم نہیں کرتے اگر بچنے کی کوئی سبیل نہ پاتے تو جھوٹ کے ذریعے کسی بے گناہ پر تھوپتے۔
 اس واقعے کے بعد بشیر ناخوش ہو کر مکہ چلا گیا اور مرتد ہو گیا اور وہیں پر مر گیا۔
منافق اطاعت اور وفاداری کا عہد اللہ اور رسول سے کرتے ہیں لیکن دم دوسروں کا بھرتے ہیں اس خیانت سے اللہ اور رسول کا کچھ نہیں بگڑتا بلکہ وہ خود اپنے ضمیر کی نگاہوں میں مجرم بنتے ہیں۔ 
اللہ نے اپنے رسول کو کتاب دی، قانون دیا اور بصیرت خاص دی۔
اس ایت سے کئی اصول نکلتے ہیں
🪻 پہلا اصول یہ کہ تمام فیصلے کتاب اللہ کے تابع ہوں۔
 🪻دوسرا اصول اللہ اپنے پیغمبر پر بہت سے ایسے امور کھولتے رہتا ہے جو قرآن میں مذکور نہیں ہوتے۔
🪻 تیسرا اصول یہ ہیں کہ غلط شخص کی وکالت ناجائز ہیں دنیا میں نہ صحیح آخرت میں عذاب سے کیسے بچ سکیں گے۔
علماء نے تعبیر کیا کہ اس آیت سے نبیﷺ کو اجتہاد کا اختیار دیا گیا۔ 
نبیﷺ کا اجتہاد دوسرے مجتہدین کی طرح نہیں تھا اگر غلطی واقع ہو جاتی تو اللہ متنبہ فرما دیتے ہیں اور حق کے مطابق فیصلہ کرا دیتے۔ نبیﷺ کی زندگی کے بیشتر اجتہاد اللہ کو پسند تھے۔ نبیﷺ مہمات کے فیصلے اجتہاد ہی سے فرماتے تھے۔
ایک شخص نے حضرت عمر رض الله سے اس آیت کے اجتہاد کے بارے میں پوچھا تو اپ نے اس کو ڈانٹا اور کہا کہ یہ خصوصیت نبیﷺ کی ہے۔
لغت میں سر کی انکھوں سے دیکھنے کو رویت کہتے ہیں اور دل کی انکھوں سے دیکھنے کو راى کہتے ہیں 
حجیت اصول شریعت چار ہیں 
🪻کتاب اللہ 
🪻سنت رسول 
🪻اجماع امت
🪻 قیاس اجماع (اتفاق رائے )
نبیﷺ کا حکم واجب التسلیم ہے اسی طرح اجماع بھی واجب التسلیم ہوگا۔
 حدیث: نبیﷺ نے فرمایا میری امت گمراہی پر اجماع نہیں کر سکتی (متواتر)
 نبیﷺ نے فرمایا جو شخص جماعت سے علیحدہ ہوا وہ علیحدہ جہنم میں جائے گا (ترمذی )
خلفائے راشدین کا طریقہ رہا کہ جب مسئلہ میں اشکال ہوتا تو صحابہ اور اہل رائے اور اہل فقہ سے مشورہ کرتے، جس پر متفق ہو جاتے اس کے مطابق حکم صادر کرتے۔ 
اللہ کے نزدیک اجتہاد رائے وہی معتبر ہے جو قران سے ماخوذ ہو خالص رائے کو شریعت میں اجتہاد نہیں کہا جا سکتا۔
آج کل اسمبلیوں میں کثرت آراء پر فیصلہ ہو جاتا ہے، لیکن اجماع شرعی میں یہ شرط ہیں کہ رائے دینے والے علماء، صلحاء، اتقیاء ہو۔
 یہ اللہ کا فضل ہے کہ قران کے ذریعے منافقوں کے فتنے سے اللہ نے نبیﷺ اور مسلمانوں کو محفوظ رکھا۔ قران کی ہر خبر ہر فرمان برحق ہیں ابتدا سے انتہا تک۔
 حدیث: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دروازے پر دو انصار کے جھگڑنے کی آواز سنی جو بہت وقت پہلے ملے ورثہ کا قضیہ لائے تھے ،نبیﷺ نے فرمایا جو حجت باز اور چرب زبان ہوں اور اس کے حق میں میں فیصلہ کر دوں حقیقت میں وہ حقدار نہ ہوں وہ سمجھ لیں کہ وہ جہنم کا ٹکڑا اپنے لیے لے لیا اور اس کو اختیار ہے رکھ لیں یا اپنے بھائی کا حق دے دیں۔ دونوں بزرگ رونے لگے اور کہنے لگے اپنا حق بھی بھائی کو دے رہا ہوں پھر نبیﷺ نے فرمایا قرعہ ڈال کر حصہ لے لو اور ایک دوسرے کا حق معاف کر دو۔(بخاری مسلم)


In this verse, the address is to the Prophet ﷺ and the blame is on those Muslims who were supporting the hypocrites. In the Qur'an, the Prophet ﷺ is been addressed this way as advocate of the Ummah and because Allah does not consider some people to be worthy address.
In Tirmidhi that a theft incident, Bashir, a man from the tribe of Banu Abraq, stole an armour of Ansar and kept it with the Jew. The Ansar complained to the Prophet about Bashir, but his tribe blamed the Jew. Almost Prophet ﷺ passed judgment against the Jew, Allah revealed the whole truth. 
The Prophet ﷺ doesn't know about الغيب the unseen, otherwise Allah would not have said that you should not support these betrayals. And Muslims were warned not to support error. Many of the Muslims supported hypocrites due to their soft nature. Allah warned that the right way is neither to support wrong nor blame others but to seek forgiveness. As it is an act of hypocrites.
 After this incident Bashir went to Makkah unhappy and became an apostate and died there.
Hypocrites pledge obedience and loyalty to Allah and the Messenger, but follow others. Rather, they themselves become criminals in the eyes of their own conscience. 
Allah gave His Messenger the Book, the Law and special insight.
Many principles emerge from this verse
  🪻The first rule is that all decisions are subject to the Book of Allah.
 🪻The second principle is that Allah continues to reveal many matters to His Prophet that are not mentioned in the Qur'an.
  🪻The third principle is that the advocacy of the wrong person is illegal in this world and how will one be able to avoid punishment in the hereafter.
Scholars interpreted that this verse gave the Prophet ﷺ the power of ijtihad. 
The prophet ﷺ ijtihad was not like other mujtahids. If a mistake was made, Allah would warn him and make a decision according to the truth. Most of the ijtihads of the Prophet's life were liked by Allah. The Prophet ﷺ used to made ijtehad during campaigns.
 A person asked Hazrat Umar (RA) about the ijtihad of this verse, so he scolded him and said that this characteristic belongs to the Prophet ﷺ.
In the dictionary, seeing through the eyes of the head is called vision and seeing through the eyes of the heart is called opinion رأى.
There are four authentic principles of Shariat
🪻Kitab Allah 
  🪻Sunna Rasool 
  🪻Ijmaa Ummah
  🪻Qiyas Ijmaa (consensus)
The order of the Prophet ﷺ is wajib taslim(to be implemented), similarly consensus will also be wajib taslim.
 Hadith: The Prophet ﷺ said: My Ummah cannot agree on misguidance (متواتر).
 The Prophet ﷺ said, “Whoever separates from the Jamaat will go to hell separately” (Tirmidhi).
The method of the Rashidun Caliphs was that when there was a problem, they would consult with the Companions and the people of opinion and the people of jurisprudence, and they would issue an order according to what they agreed upon.
In the eyes of Allah, ijtihad is only valid which is derived from the Qur'an. Just opinion cannot be called ijtihad in Shariat.
Nowadays, decisions are made on maximum opinions in the assemblies, but in Ijmaa Shari'a there is a condition that the opinion givers should be scholars, peacemakers, and believers.
 It is the grace of Allah that through the Qur'an, Allah protected the Prophet ﷺ and the Muslims from the temptation of the hypocrites. Every word of the Qur'an is true from beginning to end.
 Hadith: The Prophet ﷺ heard the sound of two Ansar quarreling at his door, who had brought a case of long time ago heir land. He ﷺ said: Those who are argumentative and slanderous and I decide in his favor, but in reality he is not heir, let he understand that he had taken a piece of hell for himself and it is on him that he should keep it or give it to his brother his right. The two elders started crying and said, "I am giving my right to my brother." Then the Prophet ﷺ said, "share according draw and forgive each other's right." (Bukhari Muslim)

Comments