Blind Path Of Ancestors


علم اور عقل انسانیت کے جوہر ہیں۔
یہ عام بات ہے کہ حق بات کی دعوت دی جائے تو باپ دادا کی رسم کی تقلید کو لوگ مقدم رکھتے ہے اور دستبردار ہونے سے تیار نہیں ہوتے۔ ایسا کرنا جاہلیت پر ثابت قدمی کا ثبوت ہے جو انسان کو ہر برائی میں مبتلا اور ہر بھلائی سے محروم رکھتی ہیں۔
یہ شیطان کی دلیل ہے جو علم ہنر رکھنے والے انسان کو گمراہ کرنے کا ہدف رکھتی ہیں۔
مومنین کو کفار کی جاہلی رسموں کو دیکھ کر رنج اور افسوس ہوتا تھا اور ہوتا ہے۔ اللہ تعالی مومنین کو ارشاد فرماتا ہے کہ اپنی اصلاح کرو اور دوسروں کی اصلاح کے حکم میں بقدر کوشش تمہیں کرنی ہے۔ باقی ثمر تمہارے اختیار سے خارج ہے اپنی فکر کرو تمہارا کوئی نقصان نہیں۔ 
مسلمان کو اصلاح میں حد سے زیادہ فکر غم سے منع کیا گیا اور ہدایت سے دوری پر ان پر سزا نازل ہونے کی تمنا بھی ممنوع کی گئی۔ اُسکا مکمل فیصلہ اللہ آخرت میں کرے گا۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں جب کوئی مسلمان ہوتا تو اس سے کہتے: 'تو نے باپ داداؤں کو بےوقوف ٹھہرایا'
قران نے یہ معیار بتایا ہے کہ ہر انسان اپنی زندگی کا مقصد اور اقتداء (صحیح راستہ) خود متعین کرے۔ یعنی پچھلے لوگ جو اس راستے پر کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں دیکھیں چونکہ پچھلے لوگوں کے تجربے سے نئے مسافر کو رہنمائی ملتی ہیں۔
دنیا میں آنے کا مقصد صرف دنیا تک نہیں بلکہ اس کا تعلق اخرت سے بھی ہے۔
یہ کس قدر نادانی کی بات ہے کہ رہنمائی کے لیے باپ دادا کی تقلید ہو یا و راستہ جس پر اکثر بھیڑ چلا کرتی ہو۔
باپ دادا کا راستہ ہونا، بہت سارے لوگوں کا لیڈر ہونا، مالدار ہونا، حاکم ہونا، یہ سارے معیار اقتداء نہیں ہے۔
 نااہل لیڈروں کے پیچھے چلنا ہلاکت کو دعوت دینا ہے۔
قران علم اور عقل سے کام لینے کی دعوت دیتا ہے۔ عام انسان دینی مجلسوں میں بیٹھ کر یا ذاتی مطالعہ کرکے علم اور عقل کا راستہ ڈھونڈیں منزل مقصود کو پہنچیں۔

Knowledge and wisdom are the essence of humanity.
It is common that when a man is invited to the truth, he insist on following the tradition of the fathers and are not ready to give up. This is evidence for steadfastness on ignorance that keeps man engage in every evil and deprived of every good.
This is the argument of Satan who aims to mislead man who was gifted with knowledge.
The believers used to feel sorrow when they see the rituals of the disbelievers. Allah says to the believers, "Correct yourselves and strive to correct others to an extent." The rest is out of your control. Don't worry. 
Muslim is forbidden to worry excessively in the reformation and also forbidden to wish for punishment to be revealed on betrayer. Allah will judge them in the Hereafter.
"During the time of the Prophetﷺ when a man embraces Islam people say:" "You have made fore father's fool."
The Qur'an states that every person should determine the purpose of his life and the right path by himself. That is, to see the previous people who are successfully walking on this path, as the experience of previous people guides the new traveller.
The purpose of coming to the world is not only just world, but it is also related to the world after death.
How unwise is it to follow the fathers for guidance, or the way that the crowd often follows.
To be the way of the fathers, to be the leader of many people, to be rich, to be a ruler, are not criterion for اقتداء imitation 
To follow misleading leaders is to invite havoc.
The Qur'an calls for knowledge and wisdom. Common people has to find the path of knowledge and wisdom by attending religious assemblies or by personal study.

Comments