Allah's Guidance


ایمان والوں کو اللہ ان کے نیک اعمال کی وجہ سے *ایمان* کی راہ بتائے گا اور جنت میں داخل کرے گا۔
یہاں دوسرا ایمان سے مراد پل سرات پر نور کر دے گا جس کی رہنمائی میں وہ جنت میں جائیں گے۔
 بعض یہ ایمان کی تاویل یہ کرتے ہیں کہ اللہ ان کو حقائق دین سمجھنے کا راستہ بتا دے گا۔
 بعض ثواب اور جزا کہتے ہیں۔
 حضرت انس رض کی روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے جانی چیز پر عمل کیا اللہ اس کو انجانی چیز کا علم عطا کرے گا۔ (رواہ ابو نعیم في الحيلة)
ایمان کے ساتھ عمل صالح کا بدلہ بے نظیر نعمتوں کا مقام جنت ہے۔ جو دنیا کی زندگی کے انفرادی اجتماعی ہر معاملے میں نیک راہ اختیار کیے باطل کو چھوڑا۔ جو رہنمائی ان کو اللہ سے ملی جو انکے سیرت کردار اخلاق اعمال کو صالح بنایا۔
جو قانون کو مان کر نہ مان لیا مگر عمل نہیں کیا انکا انعام اس طرح کیسے برابر ہوگا جو مان کر عمل صالح کیے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ فرماتا ہے' میں اپنے صالح بندوں کے لیے وہ کچھ تیار کر رکھا ہوں جو نہ کسی انکھ نے دیکھی نہ کسی کان نے سنا نہ کسی بشر کے دل پر اس کا خیال ہی گزرا۔ (مسلم)
ان کے اعمال اچھی صورت خوشبو میں ان کی قبر میں آئیں گے یہ شخص پوچھے گا تم کون ہو وہ جواب دیں گے تمہارے نیک اعمال اپنے نورانی عمل کی روشنی میں جنت میں جائے گا۔ کافروں کے عمل نہایت بدصورت بدبودار ہو کر اس پر چمٹ جائیں گے اس سے دھکے دے کر جہنم میں لے جائیں گے۔
جنتی جو کھانا چاہیں گے فرشتے اسی وقت تیار کر کے لائیں گے۔ سلام جواب ہوگا۔ کھائیں گے اللہ کی حمد ہوگی۔ جب صرف *سبحانك اللہم* کہتے ہی دس ہزار خادم اپنے ہاتھوں میں سونے کے کٹوروں میں کھانا لے کر حاضر ہوں گے۔ یہ سب میں سے کھائے گا۔ تحفہ سلام ہوگا کوئی لغو بات نہ ہوگی۔ دیوار سے سلامتی کی اوازیں اتی رہے گی۔ اللہ رب رحیم کی طرف سے سلامتی کا قول ہوگا۔ فرشتے ہر دروازے سے اکر سلام کریں گے آخری قول اللہ کی ثنا ہوگی۔ 
حدیث میں ہے کہ اہل جنت سے حمد و ثنا اس طرح ادا ہوگی جیسے سانس چلتا رہتا ہے۔ یہ اس لیے کہ ہر وقت نعمتیں بڑھتے دیکھیں گے لامحالہ حمد ادا ہوگی سبحان اللہ۔ (تفسیر ابن کثیر)

Allah will guide the believers who do good deeds to the path of *faith* and will enter them in paradise.
The faith here is light on PulSarat, under the guidance of which they will go to heaven.
Some say reward.
The Prophet ﷺ said: "whoever acts on what is known, Allah will give him knowledge of what is unknown". (Narrated Abu Naim al-hailah)
The reward of belief and doing good i.e. eeman and Amal Saleh is paradise.
Whoever obey the law, but donot act, how will be their reward equal to those who believe and do righteous deeds?
The Prophet ﷺ said: "Allah says,' I have prepared for my righteous servants that no eye has seen, no ear has heard, no thought has passed on the heart of any human being. (Muslim)
Good deeds will come to his grave in a good smell. he will ask, "Who Are you?" they will answer, " your good deeds. He will go to heaven in the light of his deeds." The deeds of the disbelievers will be very ugly and they will cling to him and push him into hell.
People in Jannah will wish to eat and Angels will present it at the same time. Greetings and Glories every where. They will eat and praise God. When he say, "subhanallah" ten thousand servants will present in their hands with food in gold bowls." He will taste from all dishes. Thanksgiving will be salam. There will be voices of peace coming from the wall. There will be a word of peace from Allah, the Lord Of Mercy. The Angels will greet from every door, and The Last Word will be the praise of Allah. 
It is in the hadith that praise from the people of Paradise will be performed as the breath continues. That is because they will see the blessings grow all the time, inevitably praise be to Allah. (Ibn Kathir).

Comments