Human Short Sightedness


اس آیت میں منکرِ توحید کو بلیغ انداز سے قائل کیا گیا کہ شرک باطل ہے اور مشرکین بھی اپنے عقیدے کے بطلان مشاہدہ کر لیتے ہیں مگر ضد کی وجہ سے اسی پر جمے رہتے ہیں۔
انسان کی اکثریت اس قدر عاجز ہے کہ تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹے بیٹھے کھڑے ہر حال میں اللہ کو یاد کرتا ہے اور بے وفائی کا یہ عالم ہے کہ جب تکلیف دور ہو جاتی ہے تو اپنے غرور میں بدمست ہو جاتا ہے۔
اس آیت کے نزول سے پہلے مکہ میں قحط ہوا ہر طرف خشکی اجڑا پن جانور بھوک اور پیاس سے مرنے لگے۔ کفار اپنے سارے بتوں کو چھوڑ کر اللہ کے اگے گڑگڑانے لگے بلکہ ابو سفیان ہے نبی ﷺ سے اللہ سے دعا کی درخواست کی جب نبیﷺ کی دعا سے جب قحط ٹل گیا۔ یہ اپنی بے بسی بھول گئے۔قریش عذاب کا مطالبہ کر رہے ان کی اکڑ پر ضرب اس طرح لگائی کہ ان کو مخاطب کیے بجائے، انسان کہ کر فرمایا: انکے مطالبے پورے کیے جائیں تو بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے۔ اگر یہ عذاب کی نشانیاں دیگ بھی لیں تو اس کی گرفت سے جب باہر آ جائیں تو اُسی کیچڑ میں لوٹیں گے۔ اللہ ان کے کردار کی کمزوری کی وجہ یہ بتاتا ہے کہ یہ حد سے گزر جانے والے لوگ ہیں۔ کوئی جرم کرتے ہوئے نہ اللہ کا خوف کھاتے ہیں نہ انسانوں سے شرم کرتے ہیں۔ ایسی قوم کا کردار کھوکھلا ہو جاتا ہے اور وہ بے اعتبار ہو جاتے ہیں۔ ایسی قوم پر اللہ شیطان مسلط کر دیتا ہے جو ان کی بد اعمالیوں کو نیک عمل بتاتا ہے۔ خیر و شر کا فرق سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اور ہر چیز کو شیطان کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ 
شیطان کا کام انسان کو بہکانا وہ کبھی بھی اس میں کوتاہی نہیں کرتا۔ لیکن اللہ نے انسان کو عقل دی اس کے نفس کو ازاد کیا۔ اگر اس کی عقل خواہش نفس کی پیروی نہیں کرتی تو صحیح راستے کی رہنمائی ملتی۔ اگر عقل سے بالاتر معاملات ہو تو اللہ فرشتوں سے حفاظت فرماتا جب انسان خواہش کی پیروی میں اندھا ہو جاتا تو وہ اللہ کی حفاظت سے نکل جاتا ہے اور شیطان کے حملے اسان ہو جاتے ہیں۔ اور وہ دوست بن جاتا ہے۔ غلط کام کو خوشنما بنا دیتا ہے۔ چار یاری شراب عیاشی اس کے وسائل کو چاٹتی چلی جاتی ہیں۔ ان سے الگ ہونا موت سمجھتا ہے۔
سیاسی یا تہذیبی غلامی انسان کے ضمیر کو خاموش کر دیتی ہے۔ ایسے غلاموں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
آج امت مسلمہ اپنی زندگی کو سنوارنے دولت کے حصول عہد منصب پرستی جنگ زرگری کے لیے وقف کر دیے۔ تو اللہ شیطانی قوتوں کو ہم پر مسلط کر دیا۔ اگر نجات کی کوشش کرتے ہیں تو شیطانی وسائل راستے میں آتے ہیں۔ اللہ سے دعا مانگتے ہیں تو اواز آتی ہے اپنے نام اعمال دیکھ۔
اپنے گناہ پر استغفار کرنا خوشحالی تنگدستی میں اللہ کی اطاعت کرنا۔ نیک کی تلقین کرنا۔ برائی سے روکنا۔ ایماندار نیک عمل ہدایت والے ایسے ہوتے ہیں۔
 نبی ﷺ نے فرمایا: مومن کا معاملہ عجیب ہے، اس کا ہر کام خیر ہے، یہ مومن کے سوا کسی کو حاصل نہیں۔ اگر اسے خوشی حاصل ہوتی ہے تو شکر کرتا ہے، پس وہ اس کے لیے خیر ہیں۔ اور اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو صبر کرتا ہے، سو وہ بھی اس کے لیے خیر ہے۔ (مسلم)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے پسند ہو کہ اللہ مصیبتوں میں اس کی دعا قبول فرمائیں تو وہ خوشحالی میں کثرت سے دعا کیا کریں۔ (ترمذی)۔

In this verse, the polythiest were convinced in a wise way that idolatry is wrong, and the idolaters observe their false faith, but remain stubborn.
The major humanity is humble. If they suffer, they remember Allah sitting standing lying down, but when suffering is gone, they return arrogant.
Before the descent of this verse, there was a famine in Mecca, and the animals began to die of hunger and thirst. The unbelievers left all their idols and began to growl before Allah, also Abu Sufyan asked the prophet ﷺ to pray to Allah. When the Prophet's ﷺ prayer was answered. They forgot their lameness.Instead Quraish demanded punishment. This verse humiliated them in such a way that instead of addressing them, it is addressed as human: and said Even if their demands are fulfilled, they will not believe. If signs of the punishment are shown, soon after its grip they will return to their arrogance. 
Allah explains the reason for the weakness of their character is, these are people who pass the line. They do not fear Allah, nor are they ashamed of mankind. The role of such a nation becomes hollow and they become unreliable. Allah imposes Satan on them who misguide bad as good. And look at everything with the eyes of devil. 
The work of Satan is to seduce man and he never give up. But God gave man wisdom and will. If his wit did not follow the desire of the self, he is guided to right path. If a matter beyond human limit arrives, Allah will protect him with Angels. If man becomes blind in pursuit of desire, he will go out of the protection of Allah, and the attacks of Satan becomes easier. And he becomes his friend. Bad friends wine luxuries eatup his resources. Separating from them he considers as death.
Political or civilized slavery silences a person's conscience. Such slaves are not to be trusted.
Today, the Muslim Ummah dedicated its life to the pursuit of wealth, standards, politics slavery, ammunition for destruction. So God imposed satanic forces on us. If we step up Satanic resources get in the way.
It is our duty to ask forgiveness for our sins, obeying God in hardship and ease, Soliciting the good and Preventing evil. The righteous and guided are those;
 The Prophet ﷺ said: "the matter of the believer is strange, everything he does is good, it is achieved by no one but the believer". If he receives happiness, he is Thankful, it is good for him. And if he is hurt, he is patient, so it is good for him. (Muslim)
Abu Harira said, "the messenger of Allah ﷺ said,' whoever likes Allah to accept his prayer in adversity, let him pray frequently in prosperity.'" (Tirmidhi).

Comments