Guilty will be driven to hell.

Meaning of وِردًا is a group quenching for water from thirst.
Pious people will be greeted in Paradise on rides with dignity and respect.
Disbelievers will be hounded towards hell on foot like hungry thirsty animals.
Disbelievers who consider themselves owners of the dignities of the world like Honor and goodness are the maidens of their home. On the day of resurrection, the Angels will herd them to hell, greeted by the fire, which will increase their thirst. what would be the position of their helplessness? May Allah have mercy!!!
Abu Hurairah رض narrated that the Prophet ﷺ said: people on the day of judgement will be in three categories. One راغبین the Prophets the pious. Secondly راہبین the people with state between hope and fear. Thirdly people who will be drawn to the fire, the group of disbelievers. (Baihaqi)
Ibn Abbasرض narrated that the Prophet ﷺsaid: "You will be led to Allah in such a state of bare foot, naked body, uncircumcised". Ibrahim ع will be the first to be dressed. One of the Umm Al-Mu'minin said, "What a bad thing it would be that each of us would see the other". The Prophet ﷺ said: "people will not notice it every person will worry about themselves " (Sahihain, Tarmizi)

وِردًا کے معنی پیاس سے پانی پر اترنے والی جماعت۔
جنتیوں کو عزت احترام کے ساتھ سواریوں پر جنت میں استقبال کیا جائے گا۔
جہنمیوں کو بھوکے پیاسے جانوروں کی طرح پیدل ہانکا جائے گے۔
کفار جو اپنے کو دنیا کی عزتوں کے مالک سمجھتے ہیں جیسے عزت اور نیک نامی انہی کے گھر کی لونڑی ہے۔ قیامت کے دن انہیں فرشتے جہنم کی طرف پیاسے ہانکیں گے بجائے پانی کے جہنم کی آگ سے ان کا استقبال ہوگا جو انکی پیاس بڑھائے گی ان کی بے بسی کا کیا عالم ہوگا۔ اللہ رحم کرے!!!
ابو ہریرہ رض کی روایت ہے کہ نبی ﷺ فرمایا: لوگ قیامت کے دن تین طریقے کے ہوں گے ایک •راغبین یعنی انبیاء عرفہ ابرار۔ •دوسرے راہبین یعنی مخلوط الحال لوگ جو امید و بیم کے درمیان کی حالت میں ہوں گے۔ 
•تیسرا وہ لوگ جن کو آگ کی طرف کھدیڑا جائے گا جو کافر کا گروہ ہوں گا۔ (بیہقی)
ابن عباس رض کی روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: تم کو اللہ کی طرف اس حالت میں لے جایا جائے گا کہ تم ننگے پاؤں برہانہ بدن غیر مختون پیاد پا ہوگے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو سب سے پہلے لباس پہنایا جائے گا۔ ام المومنین میں سے کسی نے کہا ہائے کیسی بری بات ہوگی کہ ہم میں سے ہر ایک دوسرے کو دیکھے گا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: لوگوں کو اس کی طرف توجہ ہی نہیں ہوگی ہر شخص کو اس روز اپنی پڑی ہوگی۔ (صحیحین ،ترمذی)

Comments